Live Updates

تحفظ فراہم کرنے کیلئے مریم نواز اور نواز شریف کو پاکستان کے دوست ملک کی جانب سے شہریت فراہم کر دیے جانے کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 دسمبر 2017 19:29

تحفظ فراہم کرنے کیلئے مریم نواز اور نواز شریف کو پاکستان کے دوست ملک ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 30دسمبر 2017ء)   تحفظ فراہم کرنے کیلئے مریم نواز اور نواز شریف کو پاکستان کے دوست ملک کی جانب سے شہریت فراہم کر دیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار فیصل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کے دوست ملک نے مریم نواز اور نواز شریف کو شہریت فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز اور نواز شریف کو مشکل وقت سے بچانے کیلئے شہریت فراہم کی گئی ہے۔ دونوں افراد پاکستان میں چل رہے کیسز کے نتائج آنے کے بعد ممکنہ طور پر اسی ملک میں جا کر رہائش اختیار کر لیں گے۔ دفاعی تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ دوست ملک کی جانب سے مریم نواز اور نواز شریف کو بچانے کی پر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز اور ان کے والد سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں نیب کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کیسز کے نتائج اگلے چند ماہ میں آ جانے کا امکان ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات