جڑی بوٹی مارزہروں کے سپرے کیلئے 100 لیٹرپانی فی ایکڑ استعمال کیا جائے، محکمہ زراعت

پیر 1 جنوری 2018 12:35

قصور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جڑی بوٹی مارزہروں کے سپرے کیلئے 100 لیٹرپانی فی ایکڑ استعمال کریں اور سپرے اس وقت کیا جائے جب سورج پوری طرح چمک رہاہو، شبنم کے اثرات نظرآنے پر فصل پر سپرے نہ کیاجائے کیونکہ اس سے سپرے کے اثرات زائل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سپرے سے قبل مشین کو اچھی طرح صاف کرکے فلیٹ فین نوزل کے ذریعے سپرے کیاجائے اورخیال رکھاجائے کہ فصل کا کوئی حصہ سپرے سے رہ نہ جائے اور نہ ہی سپرے کے دوران فصل کے کسی حصے پر دوبار سپرے کیا جائے اور تیز ہوا اوربارش کی صورت میں بھی سپرے سے گریزکیاجائے ۔