پاکستانی عوام نوازشریف کیلئے کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے،فواد چودھری
نوازشریف کی ڈیل پربھارت میں شادیانےکیوں بج رہے ہیں؟ نوازشریف کےدورہ سعودی عرب کاہل میٹل سےگہراتعلق ہے،نئے سال کی خوشی کےموقع پرعوام پرپٹرول کابم گرایا گیا۔لاہورمیں پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 16:52
(جاری ہے)
31دسمبرکوایک بلین پاؤنڈ ایف زیڈ ای سے حسن نوازکوبھیجے گئے پھر مریم نوازکے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ٹرانسفرکیے گئے۔
اب نوازشریف پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ انہوں نے ہندوستان ٹائمزنے لکھا کہ نوازشریف کوڈیل دے دی گئی ہے ۔ڈیل کے نتیجہ میں ان کے تمام مقدمات سے مبراہوجائیں گے۔پاکستان نوازشریف کی ڈیل کوقبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی ڈیل پربھارت میں شادیانے کیوں بج رہے ہیں؟ نوازشریف نے 2000ء میں بھی کہاتھا کہ مقدمات کاسامنا کروں گا لیکن پھرباہرچلے گئے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے عمران خان کیلئے جہانگیرترین کے جہازپراعتراض کیاجبکہ ان کے سعودی عرب سے جہازآجاتے ہیں ۔بیرون ملک سے حکمرانوں کیلئے جہازآئیں توملکی سلامتی کوخطرات لاحق ہوتے ہیں۔ہمیں آئین وقانون کے اندررہ کرآگے بڑھناہے۔علی بابااور چالیس ملک پرحکمرانی کررہے ہیں۔کرپٹ مافیاکے چیف نوازشریف ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسحاق ڈار کوباہربھیجنے کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ طاہرالقادری سے سیاسی نہیں انسانی بنیادوں پرتعاون کامعاملہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں نئے سال کاآغازعوا م پرپٹرول بم گراکرکیا۔دنیا میں نئے سال کی خوشی منائی جارہی ہے جبکہ یہاں مہنگائی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.