اوباما نے ایران کو جو پیسے دیے وہ دہشتگردی میں استعمال ہوئے، ٹرمپ ایران پر برس پڑے
بالآخر ایرانی قوم جابر اور بدعنوان ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے‘‘ ٹوئٹر پر پیغام ٹرمپ کو اپنے ملک کے بے گھر اور بھوکے لوگوں پر توجہ دینی چاہیے ،ْایران کا امریکی صدر کے بیان پر رد عمل
منگل 2 جنوری 2018 22:41
(جاری ہے)
ٹرمپ نے لکھا کہ ’’صدر اوباما نے احمقوں کی طرح جتنے بھی پیسے ایران کو دئیے وہ یا تو حکمرانوں کی جیبوں میں گئے یا پھر دہشت گردی میں استعمال ہوئے‘‘۔امریکی صدر نے کہا کہ ’’ایرانی عوام کے پاس خوراک کی کمی ہے، بے تحاشہ مہنگائی ہے اور کوئی انسانی حقوق حاصل نہیں‘‘۔
آخر میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’’امریکا اس سارے معاملے کو دیکھ رہا ہے‘‘۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ایران نے سخت رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ کو اپنے ملک کے بے گھر اور بھوکے لوگوں پر توجہ دینی چاہیے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’دوسرے ملکوں کے حوالے سے بے سود اور توہین آمیز ٹوئٹس میں وقت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں جہاں روز درجنوں لوگ مررہے ہیں اور لاکھوں بے گھر افراد موجود ہیں۔یاد رہے کہ سال 2018 کی پہلی ٹوئٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور دوسری ٹوئٹ ایران کے خلاف کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.