بھارتی نیوی کا مگ 29 فائیٹر جیٹ طیارہ گوا کے ایئر پورٹ پر گر کر تباہ

بدھ 3 جنوری 2018 16:40

بھارتی نیوی کا مگ 29 فائیٹر جیٹ طیارہ گوا کے ایئر پورٹ پر گر کر تباہ
نئی دہلی۔۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) بھارتی نیوی کا مگ 29 فائیٹر جیٹ طیارہ مغربی ریاست گوا کے ایک ایئر پورٹ پر گر کر تباہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا نے حکام کے حوالہ سے بتایا کہ جیٹ فائیٹر جہاز گوا میں ڈبولیم ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے دوران رن وے سے اتر گیا جس کے ساتھ ہی اس میں آگ لگ گئی تاہم زیر تربیت پائلٹ جہازسے بروقت کودنے میں کامیاب ہو گیا ۔ جبکہ فائیر فائیٹرز نے جہاز میں لگی آگ پر قابو پالیا ۔ حکام نے اس واقعہ کے بعد ایئر پورٹ کوپروازوں کے لئے بند کردیا ۔

متعلقہ عنوان :