دنیا کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں پاکستان کو اہم مقام حاصل

اگر ہم زرعی اجناس کی درآمدات ختم کردیں تو ملک معاشی طو ر پر مضبوط ہوگا زرعی ماہرین

بدھ 3 جنوری 2018 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان اہم زرعی مصنوعات پیدا کرنے والے دنیا کے چنداہم ممالک میں شامل ہے،دنیا کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے اگر ہم زرعی اجناس کی درآمدات ختم کردیں تو ملک معاشی طو ر پر مضبوط ہوگا ، تیل داراجناس کوفروغ دے کر درآمدی بل کم کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب زرعی لحاظ سے ملک کا سب سے اہم صوبہ ہے اور غذائی اجناس اور نقد آور فصلوں کی مجموعی پیداوار میں پنجاب کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ حکومت پنجاب نے تیل دار اجناس کی فروغ کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا ہے کاشتکاراس اسبسڈی سے فائدہ اٹھائیں، مجموعی قومی پیداوار میں اس شعبے کا حصہ 21 فیصد ہے جبکہ ملک کی 70 فیصد آبادی کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے۔ اگر کسان بھاری مفافع فراہم کرنے والی زرعی اجناس کاشست کرے گا تواس سے ملک کو نہ صرف فائدہوگا بلکہ اس ملک بھی معاشی بحران سے نکل آئے گا ۔۔

متعلقہ عنوان :