پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ‘ 15 سال میں 120 ارب ڈالر خرچ کیئے‘سیکورٹی معاملات پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں-ترجمان دفترخارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 جنوری 2018 18:58

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ‘ 15 سال میں 120 ارب ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جنوری۔2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف زیادہ تر رقم اپنے وسائل سے خرچ کی اور گزشتہ 15 سال میں پاکستان کے 120 ارب ڈالر خرچ ہوئے، آئندہ بھی خطے میں امن اور اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک امریکی اتحاد درحقیقت امریکی قومی سلامتی کے مقاصد پورے کرتا ہے، پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون کا فائدہ سب سے زیادہ امریکا اور عالمی برادری کو ہوا، سیکورٹی معاملات پر امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر امریکی انتظامیہ کے جواب اور تفصیلات کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک امریکی اتحاد درحقیقت امریکی قومی سلامتی کے مقاصد پورے کرتا ہے،ہمارے اقدامات سے القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپس کا خاتمہ ممکن ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سیکورٹی معاملات پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں،اس حوالے سے ان کے جواب اور تفصیلات کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک امریکی اتحاد درحقیقت امریکی قومی سلامتی کے مقاصد پورے کرتا ہے، افغان میں امن افغان حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،عالمی برادی کے تعاون کے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں،پاکستان نے پاک افغان سرحد پر بہترین بارڈر مینجمنٹ کا نظام متعارف کرایا۔

متعلقہ عنوان :