سعودی عرب ، ایشیائی ملازمہ غسل خانے میں جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 9 جنوری 2018 15:45

سعودی عرب ، ایشیائی ملازمہ غسل خانے میں جاں بحق
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہرباحہ میں ایک ایشیائی گھریلو ملازمہ رات کے آخری پہر چل بسی۔ ملازمہ عمر کے چوتھے عشرے میں تھی۔ 3ماہ قبل ہی سعودی عرب پہنچی تھی۔ کفیل کے مطابق ملازمہ کے پیٹ میں تکلیف رہتی تھی اور اسنے 2روز قبل ہی کنگ فہد اسپتال سے رجوع کیا تھا جہاں تشخیص کرنے پر پتہ چلا تھا کہ ملازمہ کی چھوٹی آنت کے کولون میں شدید سوزش سے تھی۔

(جاری ہے)

رات کے وقت طہارت خانے گئی۔ کافی دیر تک باہر نہ آنے پر گھر والوں کو تشویش ہوئی۔ انہوں نے ملازمہ کو بار بار پکارا ،جواب نہ آنے پر شہری دفاع اور سیکیورٹی فورس طلب کرلی گئی۔ دروازہ کھولنے پر پتہ چلا کہ وہ طہارت خانے میں ہی انتقال کر گئی ہے۔ نعش کنگ فہد اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔ باحہ پولیس کے ترجمان سعد طراد نے بتایا کہ موت طبعی ہے۔ خودکشی یا کسی مجرمانہ عمل کا کوئی شبہ نظر نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :