باغبان پھلوںکو گریڈنگ کے بعد مارکیٹ بھجوائیں،ماہرین ہارٹیکلچر کی ہدایت

جمعرات 11 جنوری 2018 15:38

فیصل آباد۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) ماہرین ہارٹیکلچر نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پھلوںکو لاثانی ، اول ، دوم گریڈز میں تقسیم کیاگیا ہے لہٰذا باغبان پھلوںکو گریڈنگ کے بعد مارکیٹ بھجوائیں تاکہ ان کو پھلوں کے معیار کے مطابق قیمت مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اکثراوقات پھل کوسیزن کے شروع میں توڑ لیا جا تا ہے جبکہ پھل ابھی پوری طرح تیار نہیں ہو تاجس سے پھل کی فعلیاتی اور تجارتی پختگی دونوں متاثر ہوتی ہیں نیزپھل جسامت میں کم ، رنگت میں سبز اور بیرونی دلکشی و جازبیت سے محروم ہو نے کی وجہ سے مارکیٹ میں مناسب قیمت حاصل نہیں کر سکتا۔

انہوںنے بتایاکہ پھلوںکو پودوں سے توڑنے کے بعد ایک اہم عمل ان کی درجہ بندی ہے جس میں پھلوں کو ایک چٹائی پر یا فیکٹری میں کنوئر بیلٹ پر چھانٹا اور مختلف گروہوں یا گریڈز میں تقسیم کیا جاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ پھلوںکی درجہ بندی کیلئے پھل کا سائز، بیماری سے پاک ہو نا ، جلد کا صاف اور مضبوط ہو نا اور رنگت کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ گریڈنگ کے بعد پھلوں کی پیکنگ کا عمل انتہائی اہم ہے کیونکہ پھلوں کی پیکنگ سے پھل خوبصورت اور دل کش ہونے کے علاوہ اس کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا۔