پاکستان اور چین ایشیائی عوام کی ترقی وخوشحالی کا مشترکہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی چینی سفیر سے گفتگو
جمعرات 11 جنوری 2018 18:00
(جاری ہے)
پاکستان نے دہشت گردی میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات اٹھائے ہیں اور امریکی صدر کے ایسے رویے کے باوجود پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے پاکستان افغانستان اور چین کے مابین سہ ملکی مذاکراتی عمل کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔
میاں رضاربانی نے کہا کہ امریکہ کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ ایشیاء اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرے گااور اپنے وسائل کو سامراجی قوتوں کے ہاتھوں لٹنے نہیں دے گا۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے اور خصوصاً ایشیا ء میں ترقی کا نیا باب کھول دے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین کے ساتھ تاریخی تعلقات کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈالی تھی جسے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا، تاہم دونوں ملکوں کے مابین تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں ۔چیئرمین سینیٹ نے کشمیر کے مسئلے پر چین کی جانب سے پاکستان کے موقف کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی پر یقین رکھتا ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پارلیمانی دوستی گروپوں کو فعال بنا کر تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.