اسلامی اصولوں پر عملدرآمد سے ہی فلاحی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہو سکتی ہے، گورنر سندھ
بلا تفریق فلاح وبہبود کے اقدامات ، یکساں حقوق کے تحفظ اور اہلیت وقابلیت کی بنیاد پر فوقیت اسلام کے ہی سنہری اصول ہیں،موجودہ حکومت امن و امان کے قیام ، انرجی بحران کے خاتمہ کے بعد سماجی خدمات اور معاشی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ، حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر نور محمد سے گفتگو
جمعرات 11 جنوری 2018 21:12
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے قیام سے لیکر آج تک فلاح انسانیت ،امن و استحکام ، فلاحی معاشرہ کی تشکیل ، بھائی چارے ، افہام و تفہیم ، باہمی ربط اور پڑوسی ممالک سے برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لئے بھرپور کا وشیں بروئے کار لارہا اس ضمن میں پاک چین تعلقات اس کی واضح دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امن و امان کے قیام ، انرجی بحران کے خاتمہ کے بعد سماجی خدمات اور معاشی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ، حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہے اس ضمن میں صوبہ کے متعدد اضلاع میں وفاقی فنڈز سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ، وفاق کی معاشی پالیسی اور واضح حکمت عملی سے عوامی مشکلات کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ، قومی مفاد کے تقاضوں کے مطابق اقدامات سے پاکستان معاشی خوشحالی کی سمت گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکلات کا خاتمہ کردیا ہے ،معاشی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کو معیاری سہولیات حاصل ہو رہی ہے اسی وڑن کے ساتھ ملک کو معاشی طور پر مزید مستحکم اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں جمہور کی فلاح اولین ترجیح ہوتی ہے ،عام آدمی کی خوشحالی سے ملک مزید ترقی کرسکتا ہے ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں کو فعال کرنے سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس ضمن میں موجودہ حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات فلاح معاشرہ کی تشکیل کے لئے مدد گار ہیں۔ ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر نور احمد نے صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں میں گورنر سندھ کو بھرپور دلچسپی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی وڑن سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند کیا جا سکتا ہے ، خوشحال معاشرہ کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.