بھارتی سپریم کورٹ کے4 ججز نے پریس کانفرنس کر کے بھارتی انصاف کے پول کھول دیئے

جمعہ 12 جنوری 2018 14:02

بھارتی سپریم کورٹ کے4 ججز نے پریس کانفرنس کر کے بھارتی انصاف کے پول ..
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء) :بھارتی سپریم کورٹ کے 4ججز نے اپنے ہی چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مخصوس ججز کو کیس دیئے جا رہے ہیں ،جو کیس کے مطابق پسندیدہ ججز ہوتے ہیں وہ مخصوس کیس ان ججز کو فراہم کر دیئے جاتے ہیں اور ان کیسز میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے 4 ججزنے اپنے ہی چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا ہے ۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اس پریس کانفرنس کو بغاوت قرار دے دیا کہ یہ ججز خود انصاف کہ پہلوؤں کو مد نظر نہیں رکھ رہے اس لئے چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :