لوگوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ،ْناکامی پرحکومت کو اعتراف کر لینا چاہیے ،ْ اپوزیشن
کب تک مائیں اپنی بیٹیوں کے ساتھ ہر جگہ جائیں گی حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام خود کو محفوظ سمجھیں ،ْخورشید شاہ واقعات صرف قصور میں نہیں ،ْ لاڑکانہ اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی ہوتے ہیں ،ْ کیا ابھی تک کس نے ملزمان کو سزا دی ہی محسن شاہ نواز رانجھا ہم نے قانون سازی کی اور سزا کو بڑھایا اور بچوں کے ساتھ زیادتی کو سزا بنایا ،ْبچوں سے ریپ کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے ،ْوزیر مملکت ْقصور بچی کے قتل اور مظاہرے کے دوران 2 افراد کے قتل میں بھی شفاف تحقیقات کی جائیں ،ْ شیریں مزاری بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے حوالے سے تعلیمات دی جائیں اور میڈیا پر اس حوالے سے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں ،ْخطاب
جمعہ 12 جنوری 2018 14:45
(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ یہ واقعہ قصور میں نہیں ہر جگہ ہے، یہ واقعہ حکومت کی ناکامی ہے، اس مسئلے کو قرارداد، وعدوں اور تقریروں تک محدود نہ کیا جائے، صرف سزا کافی نہیں، ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ،ْایک ایس پی کو ہٹا دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے، یہ پارلیمنٹ نتیجہ مانگے گی، ان ماں باپ کو نتیجہ دیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ قصور واقعے نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے ،ْ جن کی بچیاں ہیں وہ تشویش میں ہیں، ہر ماں اپنی بیٹی کے ساتھ کہاں کہاں جائیگی انہوںنے کہا کہ حکومت نے پانچ سال کے عرصے میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے لوگ اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں، حکومت بالکل ناکام رہی ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے واقعات صرف قصور میں نہیں بلکہ لاڑکانہ اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی ہوتے ہیں ،ْ کیا کہ ابھی تک کس نے ملزمان کو سزا دی ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کی بہتری کیلئے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور سوال کرنا چاہیے کہ اراکین اسمبلی نے خود کتنی مرتبہ اپنے اپنے حلقوں میں اس طرح کے واقعات کتنی مرتبہ ایسے کیسز کی پیروی کی ہو یا اس کی ایف آئی آر کے بارے میں کام کیا معلومات حاصل کی ہوں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں سے ریپ کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے قانون سازی کی اور سزا کو بڑھایا اور بچوں کے ساتھ زیادتی کو سزا بنایا۔انہوںنے کہا کہ قصور جیسے واقعات پرناکامی ہرجگہ پر ہے تاہم قصور جیسے معاملات سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ ایسے واقعات میں عمر قید کی سزا قوم اور قوم کے بچوں کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قصور بچی کے قتل اور مظاہرے کے دوران دو افراد کے قتل میں بھی شفاف تحقیقات کی جائیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ قصور واقعے سے ظاہر ہے حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اسے اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ علاقے میں 12واں واقعہ ہے اور ان تمام واقعات میں 5 ڈی این اے سیمپل میچ ہوئے ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ علاقے میں ایک سلسلہ وار قاتل موجود ہے تو حکومت کیا کر رہی تھی اور اس تمام تر صورتحال کے باوجود کہا جاتا ہے کہ اس مسئلے کو سیاست کا رنگ نا دیاجائے۔شیریں مزاری نے کہا کہ اس معاملے میں قرارداد پاس کرنا بے معنی ہیں، بلکہ اس معاملے میں عملی کارروائی کا مطالبہ ہونا چاہیے اور کارروائی کی نگرانی ایک پارلیمانی کمیٹی کو کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قصور کے لوگوں کو پنجاب حکومت پر اعتماد ہی نہیں ہے وہ کبھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کبھی چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دلوایا جائے۔شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے حوالے سے تعلیمات دی جائیں اور میڈیا پر اس حوالے سے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.