نھنی پری زینب کے ساتھ پیش آنیوالے بربریت کے واقعہ کے خلاف لاہور پریس شملہ پہاڑی کے سامنے انسانی حقوق و تعلیم کی سماجی تنظیموں پاکستان گلوبل انشی ایٹیو(فار لاء اینڈ جسٹس چیپیٹر) اور میرے لوگ کے باہمی اشتراک سے پرامن مظاہرے برائے یکجہتی و شمعیں روشن و دعائیہ تقریب کا اہتمام
محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 21:18
(جاری ہے)
پر امن مظاہرے اور شمعیں روشن کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزرز مخدوم وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں اور بلا شعبہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی بدفعلی کے کیسز یقیناًجنسی دہشت گردی ہے جس کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سپیشل قانون سازی کی ٖضرورت ہے اور مزیدیہ کہ بچوں کے ساتھ پیش آنیوالے بدوفعلی کے ہر اقدام کے پرچہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں اور حکومت اور آرمی چیف مل کر ان مقدمات کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں کریں۔ اس موقعہ پر میرے لوگ کے فاونڈرز سیدہ وسیلہ زہرہ و ثاقب چوہان نے کہا پرامن مظاہرے کا مقصد لوگوں میں اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی بجائے جنسی تشد د کے روک تھام کے حوالے سے سماجی آگاہی اور جنسی شعور پیدا کرنے حوالے سے مختلف کمپینز کے ذریعے تعلیم کو نچلے لیول سے میڑک تک پھیلانا ہے پاکستان کے مستقبل کے نونہاروں کا فیوچر محفوظ بنایا جاسکے۔ مظاہرے میں پی ٹی آئی کی نائب صدر شعبہ خواتین ونگ سیما سیماب، سعادت پبلیکیشن سے ایڈیٹر عثمان غنی ، سماجی ورکرز ازما سلطان ، سائرہ سلطان ، بلال، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نبیلہ طارق ، محمد باقر ، رئیس امیر اویس شیخ اور دیگر افراد کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر شمعیں روشن کی گئیں اور مرحومہ زینب اور دیگر اہلخانہ اور غمزادہ خاندان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.