پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بڑھتا ہوا بوجھ، عالمی بینک نے پاکستان کی 25 کروڑ ڈالر کی قسط روک لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جنوری 2018 21:32

پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بڑھتا ہوا بوجھ، عالمی بینک نے پاکستان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) عالمی بینک نے پاکستان کی 25 کروڑ ڈالر کی قسط روک لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان پر بجلی گرا دی ہے۔ پاکستان کو رواں ماہ عالمی بینک سے 25 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونا تھی۔ تاہم اب عالمی بینک نے پاکستان کی یہ قسط روک لی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی جانب سے قسط روکنے کا فیصلہ پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کے اس فیصلے کے باعث حکومت پاکستان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔ عالمی بینک نے حکومت کی جانب سے اطمینان کروائے جانے تک قرضے کی  قسط جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :