زینب کے والد امین نے آئی جی پنجاب پولیس سے ملنے سے انکار کردیا

مجھے کیوں بلایا جارہاہے جس نے آنا ہے تحقیقات کیلئے میرے گھر آئے،امین کوپولیس آفس تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیاتھا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 جنوری 2018 16:55

زینب کے والد امین نے آئی جی پنجاب پولیس سے ملنے سے انکار کردیا
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جنوری 2018ء) : قصور میں مقتولہ زینب کے والد امین نے آئی جی پنجاب سے ملنے سے انکار کردیا،مجھے کیوں بلایا جارہاہے جس نے آنا ہے میرے گھر آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ زینب کے والدسے تحقیقات کے سلسلے میں آئی جی پنجاب پولیس نے ملاقات کا اصرار کیا ۔ جس پرزینب کے والد امین نے کسی بھی اور جگہ پر پولیس دفتر میں جاکر ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہاکہ میری بیٹی زینب قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جس نے آنا ہے میرے گھر آئے۔مجھے کیوں بلایا جارہاہے۔اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے زینب کے والد کوتحقیقات کیلئے قصورپولیس آفس میں بلایا گیاتوانہوں نے ملنے سے انکار کردیا۔مزید برآں انہوں نے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ زینب زیادتی و قتل کیس میں تاحال ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

مقتولہ زینب کے والد امین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ جے آئی ٹی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کام کررہی ہے لیکن تاحال ملزمان کوگرفتار نہیں کیاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پرفوج کی 2ٹیمیں آئی تھیں۔ فوج کی ٹیموں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزمان کوگرفتارکرکے جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔واضح رہے قصور میں زینب قتل و زیادتی کیس کوایک ہفتہ ہونے کوہے لیکن تاحال کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب عوام زینب قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

متعلقہ عنوان :