وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا

پی آئی اے فروخت کرنیکا منصوبہ اگلے ہفتے کابینہ کمیٹی میں پیش کیے جانیکا امکان ہے ،ْدانیال عزیز

اتوار 14 جنوری 2018 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء)وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای)کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جسے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے فروخت کرنیکا منصوبہ اگلے ہفتے کابینہ کمیٹی میں پیش کیے جانیکا امکان ہے جبکہ عام انتخابات سے پہلے پی آئی اے کی فروخت کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ منصوبے کے تحت ایئرلائن کو پی آئی اے کے دیگر شعبوں بشمول ہوٹلز، کیٹرنگ اور مینٹینینس سے الگ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔بعدازاں مرکزی ایئرلائن کو فروخت کردیا جائے گا۔پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیاروں کو گرائونڈ کردیا گیا۔ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ میں نام لیے بغیر ایک آفیشل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماضی میں امارات اور اتحاد ایئرلائن پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں تاہم 2016 میں حکومت نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔