زرعی اجناس پر انحصار کرنے والی صنعتوں کو فروغ دیا جائے صنعتکار، برآمدکنندگان

پیر 15 جنوری 2018 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) ہارٹی ایکسپو میں صنعتکاروں اور برآمد کنندگان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی برآمدات کا اضافہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،زرعی اجناس پر انحصار کرنے والی صنعتوں کو فروغ دیا جائے ، پاکستان اہم زرعی مصنوعات پیدا کرنے والے دنیا کے چنداہم ممالک میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے اگر ہم زرعی اجناس کی درآمدات ختم کردیں تو ملک معاشی طو ر پر مضبوط ہوگا ، تیل داراجناس کوفروغ دے کر درآمدی بل کم کیا جاسکتا ہے ۔

پنجاب زرعی لحاظ سے ملک کا سب سے اہم صوبہ ہے اور غذائی اجناس اور نقد آور فصلوں کی مجموعی پیداوار میں پنجاب کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ حکومت پنجاب نے تیل دار اجناس کی فروغ کے لئے سبسڈی کا اعلان کیا ہے کاشتکاراس اسبسڈی سے فائدہ اٹھائیں، مجموعی قومی پیداوار میں اس شعبے کا حصہ 21 فیصد ہے جبکہ ملک کی 70 فیصد آبادی کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے۔ اگر کسان بھاری مفافع فراہم کرنے والی زرعی اجناس کاشست کرے گا تواس سے ملک کو نہ صرف فائدہوگا بلکہ اس ملک بھی معاشی بحران سے نکل آئے گا ۔۔