ایک دن کاروبار بند ہونے سے کم وبیش چار ارب روپے کے کاروبار کاہرج ہوتا ہے‘ تاجر تنظیموں کا مال روڈ پر احتجاج سے روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان
طاہر القادری کے انتشار ،فساد کے آگے ہر صورت بند باندھا جائے،پنجاب حکومت کو بھرپور طاقت کا استعما ل کرنے کی ضرورت ہے ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے طاہر القادری اپنا احتجاج مال روڈ ریڈ زون سے باہر ناصر باغ لے جائیں‘ نعیم میر و دیگر کی پریس کانفرنس
پیر 15 جنوری 2018 19:12
(جاری ہے)
نعیم میر نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 18 کسی بھی شہری کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
جسٹس اعجاز چوہدری نے 2011ء میں ہماری آئینی پٹیشن پر اسی وجہ سے مال روڈ پر ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی لگا دی تھی۔ اب حکومت پنجاب کو ریڈ زون کی پابندی کروانے کے لیے بھر پور طاقت کو استعما ل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری کے انتشار اور فساد کے آگے ہر صورت بند باندھا جائے۔ انہوں نے تاجروں کے وفد کے ہمراہ طاہر القادری سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداکے ساتھ انصاف کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ طاہر القادری ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اپنا احتجاج مال روڈ ریڈ زون سے باہر ناصر باغ لے جائیں۔ انہوں نے جسٹس باقر نجفی کی مبہم رپورٹ کو فساد کی جڑ قرار دیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ ہائی کورٹ کے مذکورہ بالا فیصلے کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن کاروبار بند ہونے سے 50 ہزار سے زیادہ تاجر متاثر ہوتے ہیں اور کم وبیش چار ارب روپے کے کاروبار کاہرج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج ( منگل ) لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے جارہے ہیں جس میں استدعا کی جائے گی کہ طاہر القادری و دیگر سیاسی جماعتوں کو مال روڈ پر اجتجاج سے روکا جائے۔اس درخواست میں پیمرا کو بھی پارٹی بنایا جائے گا تاکہ مال روڈ پر ہونے والے غیر قانونی اجتجاج کی میڈیا کوریج کو روکا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.