آئی بی اے ، مارٹن ڈاؤ کے اشتراک سے کیمپس میں ایک خصوصی صحت مرکز کا افتتاح

بدھ 17 جنوری 2018 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن( آئی بی ای) نے مارٹن ڈاؤ کے اشتراک سے اپنے کیمپس میں ایک خنصوصی صحت کے مرکز کا افتتاح کیا۔ صحت کا یہ مرکز آئی بی اے کے عملے، طلبا اور فیکلٹی کو صحت کی معیاری سہولیات یکساں فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے اور یہ ہفتے کے چھ دن کام کرے گا۔منگل کو منعقدہ ایک تقریب میں آئی بی اے کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال نے مہمان خصوصی اور حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے ایک بزنس اسکول سے بڑھ کر ہے۔

20 سالوں سے آئی بی اے کا ایک مضبوط کمپیوٹر سائنس کا شعبہ ہے اور حال ہی میں یہ جامعہ دیگر مختلف شعبوں میں بھی اعلیٰ تعلیم فراہم کر کے ایک بہترین ادارہ بن چکا ہے۔مارٹن ڈاؤ کے گروپ چیئرمین اے ستار اکھائی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب کو عزت افزائی بخشی اور تختی کی نقاب کشائی کر کے اس صحت کے مرکز کا افتتاح کیا جس کے بعد ربن کاٹنے کے ساتھ ساتھ دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں کارپوریٹ شعبے، آئی بی اے گریجویٹ، فیکلٹی اور طلبا سمیت مختلف شعبہ زندگی سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔کلینک کی تعمیر کے لئے مارٹن ڈاؤ کی جانب سے تین کروڑ روپے کی خطیر رقم کے تعاون کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر فرخ اقبال نے کہا کہ اس صحت کے مرکز نے ابھی سے اسٹاف اور فیکلٹی کی صحت اور آرام میں واضح فرق ڈال دیا ہے۔مارٹن ڈاؤ کے گروپ چیئرمین جناب اے ستار اکھائی نے کہا کہ میں آئی بی اے فیملی کے اراکین کیلئے صحت کے مرکز کا افتتاح کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔۔