لاہور،فیصل چوک مال روڈ پر ہونے والے متحدہ اپوزیشن کی احتجاجی جلسے میں پارٹی پرچموں کی بہار آ گئی

بدھ 17 جنوری 2018 21:08

لاہور،فیصل چوک مال روڈ پر ہونے والے متحدہ اپوزیشن کی احتجاجی جلسے میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) فیصل چوک مال روڈ پر ہونے والے متحدہ اپوزیشن کی احتجاجی جلسے میں پارٹی پرچموں کی بہار آ گئی جلسے کے دوران پنڈال میں موجود ہزاروں شرکاء اپنی اپنی پارٹیوں کے پرچم لہراتے رہے جن میں پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کے پارٹی پرچم نمایان تھے مذکورہ جلسے میں مسلم لیگ ن اور اس کی حمایتی جماعتوں کے علاوہ ملک کی تمام چھوٹی و بڑی جماعتوں کے کارکنوں و رہنمائوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :