سٹرابری کی بہترپیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی جاری رکھیں، زرعی ماہرین

جمعرات 18 جنوری 2018 15:12

سلانوالی۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ سٹرابری کی فصل اسوقت بڑھوتری کے اہم مرحلہ سے گزررہی ہے اس لئے کاشتکار فصل کی بہتر دیکھ بھال اور برداشت سے فی ا یکڑزیادہ پیداوار اور منافع حاصل کرسکتے ہیں ،پاکستان میں سٹرابری کی پیداوار 300سے 400کلوگرام فی ایکڑہے، سٹرابری کی اچھی پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کی مسلسل تلفی کی جائے، پودوں کی جڑیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اس لئے ہمیشہ ہلکی گوڈی کرنی چاہئے تاکہ گوڈی کے دوران جڑوں کونقصان ہونے کااندیشہ نہ رہے۔

(جاری ہے)

سٹرابری کی فصل کوبڑھوتری اورپھل لگنے کے مرحلہ پرضرورت کے مطابق 7سی10دن کے وقفہ سے پانی لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبپاشی مناسب وقت پر نہ کی جائے یا کم کی جائے تو اس سے پودوں کی نشوونمامتاثرہوتی ہے جس سے پھل بھی کم لگتاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ موسم اورزمین کی خاصیت کومدنظر رکھتے ہوئے 4سے 5دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں تاکہ پھل کی نشوونمااچھی طرح ہوسکے اور پانی اتنی مقدارمیں دیں کہ کھیلیوں پرنہ چڑھنے پائے ۔