پولیو ورکرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،عائشہ رضا فاروق
آئی جی بلوچستان کو اس واقع کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے،شر پسند عناصر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،پولیو کا خاتمے میں پاکستان نے نمایاں کامیابی حاصل کی، وزیر اعظم کی فوکل پرسن پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق کی پولیو ورکر پر حملے کی مزمت
جمعرات 18 جنوری 2018 17:01
(جاری ہے)
یہ دہشتگرد انسانیت اور ملک و قوم کے دشمن ہیں اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ یہ شر پسند عناصر دراصل پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں اور یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ صحت کے محافظ بھی یہاں محفوظ نہیں۔یہ انسانیت کے دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک سے پولیو کا خاتمے میں پاکستان نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور تمام سٹیک ہولڈرز نے پولیو کے خاتمے میں ہماری کوششوں کی تعریف کی ہے۔ پاکستان سے پولیو کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔ یہی وجہ ہیکہ بزدلانہ کارروائیاں کر کے ہمارے قومی کاذ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انشااللہ ان کے ارادے خاک میںمل جائیں گے ۔ پرائم منسٹر کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ان دہشتگرد عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا یہ پولیو ورکرز ہمارے محافظ ہیں جو ہماری نسلوں کو مستقل اپاہج ہونے سے بچانے میں مصروف ہیں۔عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں جاری رہیں گی اور انشااللہ تمام چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ 2014 میں پولیو کے 306 کیسز سے شروع ہونے والا سفر 2017 میں 8 کیسز تک پہنچانے کا سہرا سکینہ بی بی اور رضوانہ بی بی جیسی باہمت اور دلیر پولیو ورکرز کے سر ہے۔مزید اہم خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.