قومی اسمبلی اجلاس ،عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد روکنے کیلئے تحریک انصاف کے اراکین کے تمام حربے ناکام
پی ٹی آئی کے ارکان نے دو دفعہ کورم کی نشاندہی کی مگر دونوں بار کورم پورا ہونے سے ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے حکومتی ارکان پر جملے بازی بھی کسی کام نہ آئی ، پہلی بار حکومت کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کورم پورا کرنے کیلئے متحرک رہیں اور بار بار اپنے ارکان کو ایوان میں بلا کر لاتی رہیں
جمعرات 18 جنوری 2018 18:11
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے معاملے پر بحث اور مذمتی قراردادکو پیش کرنے سے روکنے کیلئیتمام حربے ناکام رہے ۔وقفہ سوالات کے بعد جب وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے عمران خان اور شیخ رشید کے بیان پر تقریر شروع کی تو تحریک انصاف کے رکن عامر ڈوگر نے کورم کم ہونے کی نشاندہی کی مگر گنتی کے بعد کورم پورا نکلا ۔
دوسری جانب جب حکومت اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان اور شیخ رشید کے بیان پر مذمتی قرارداد پیش کی جانے لگی تو تحریک انصاف کے ساجد احمد نے ایک بار پھر کورم کم ہونے کی نشاندہی کی مگر گنتی کے بعد دوبارہ کورم پورا نکلا جس سے ان کو خفت وشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے حکومتی اور دیگر اپوزیشن ارکان پر جملے بازی بھی کسی کام نہ آئی اور حکومتی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے ان کے جملے بازی کا کوئی جواب نہ دیا ۔دوسری جانب پہلی بار حکومت کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی کورم پورا کرنے کیلئے متحرک رہیں اور بار بار اپنے ارکان کو ایوان میں بلا کر لاتی رہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.