کٹاس راج مندرازخود نوٹس،
چیف جسٹس کا صدیق الفاروق کی عدم حاضری پر اظہار برہمی ،سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کہیں میرے ہاتھوں چیئرمین کو کچھ ہو نہ جائے، خدا کا واسطہ ہے متروکہ وقف املاک نقصان نہ کرے، کیوں نا عدالت متروکہ وقف املاک کا انتظام سنبھال لے، ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں ،کوئی کچھ بھی کہے لیکن ہمارے لئے پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے،، جہاں ادارے کچھ نہیں کریں گے ہم کریں گے، پھر دائرہ اختیار سے تجاوز کا شکوہ نہ کیاجائے، چکوال سے سارا لائم اسٹون بھارت بھیجا جارہاہے، کٹاس راج مندر میں شری ہنومان کی مورتیاں نہیں ہیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس
جمعہ 19 جنوری 2018 12:52
(جاری ہے)
جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تالاب کو مسلسل بھرا رہنا چاہیے، سکھ اور عیسائی برادری کے مسائل بھی حل کریں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں، کوئی کچھ بھی کہے لیکن ہمارے لئے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔عدالت نے سماعت کے دوران متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدیق الفاروق کوہر پیشی پر حاضری کا کہا تھا لیکن وہ کیوں نہیں آئے، کہیں میرے ہاتھوں چیئرمین کو کچھ ہو نہ جائے، خدا کا واسطہ ہے متروکہ وقف املاک نقصان نہ کرے، کیوں نا عدالت متروکہ وقف املاک کا انتظام سنبھال لے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہاں پربیٹھ کرآنکھیں کھلی رکھنا پڑتی ہیں، سیاسی اقرباپروری کاخاتمہ کریں گے، جہاں ادارے کچھ نہیں کریں گے ہم کریں گے، پھر دائرہ اختیار سے تجاوز کا شکوہ نہ کیاجائے، چکوال سے سارا لائم اسٹون بھارت بھیجا جارہاہے، کٹاس راج مندر میں شری ہنومان کی مورتیاں نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک کی جائیدادوں اور آمدنی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تفصیلات نہ آئیں توپھرصدیق الفاروق کوچلے جاناچاہیے، اس عہدے بیٹھے ہر شخص کوقانونی چیزیں بھی دیکھناہوتی ہیں لیکن پارٹی سیکرٹریٹ میں اخبارات اکٹھے کرنے والے کواہم عہدے پرلگادیاگیا، صدیق الفاروق کی اہلیت 30سالہ سیاسی خدمات ہیں، آئندہ سماعت پرصدیق الفاروق سے قانونی نقطے پر پیراگراف لکھوا ئو ں گا، کیس کی آئندہ سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.