پی ایس ایم سی کے سودے کی تکمیل کیلئے مالیاتی ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ کروائے گا
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا چائنہ انویسٹمنٹ بینک کے مالی مشیروں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس سے خطاب
جمعہ 19 جنوری 2018 22:46
(جاری ہے)
اس ضمن میں دو ماڈلز (نمونہ جات) بارے تبادلہ خیال گیا جن میں زیروکوپن بانڈ بھی شامل ہیں ۔
دانیال عزیز نے اجلاس کے دوران سفارش کی کہ مالیاتی مشیروں کو ایسا منصوبہ تشکیل دینا چاہیے جس سے پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کے ملازمین وکارکنوں اور دیگر واجبات کی مقررہ مدت میں ادائیگیاں ہو جائیں جس پر مالیاتی مشیروں نے اضافی ادائیگیوں اور رقوم کے حصول کے دیگر امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کے اختتام پر مالیاتی مشیروں کو ہدایت کی کہ سٹیل ملز کے تمام اعداد وشمار لے کر ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ انہوں نے مالیاتی مشیروں کی ٹیم کو یہ بھی ہدایت کی کہ پانچ سے سات سالہ ریونیو پلان بنایا جائے ۔ انہوں نے مالیاتی مشیروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ نجکاری کمشین کو بقایا جات کی ادائیگی کریں اور اس کے بعد سودے پر کام کریں اور سودا مکمل کرنے کا کام چار ماہ میں مکمل کیا جائے۔ نجکاری کمیشن کے بورڈ نے 30سالہ سودہ مجوزہ ڈھانچہ کی بھی منطوری دی جو کہ سٹیل ملز کی جنوری 2017میں ری سٹرکچرنگ کیلئے مالیاتی مشیروں نے تجویز کیا ہے ۔ مجوزہ سٹریکچر میں 3جہتی مراعاتی معاہدہ بھی شامل ہے جو کہ ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر 30سالوں کیلئے ہے اور اس معاہدہ میں 3فریقین ، حکومت ، سٹیل ملز اور سرمایہ کار ہیں۔منصوبہ کے خدوخال کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی زمین حکومت پاکستان کے پاس رہے گی جبکہ پلانٹ اور مشینری لیز پر ہوگی۔ اس پر سرمایہ کاری کی جائے گی اور 30سالوں کے بعد دوبارہ حکومت پاکستان کو منتقل کردی جائے گی جبکہ پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کا کوئی بھی اثاثہ فروخت نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.