شہبازشریف کی سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

جمعہ 19 جنوری 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ۔

(جاری ہے)

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاک فوج بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے لئے خصوصی کیمپ قائم کیے جائیں وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو خصوصی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔…

متعلقہ عنوان :