تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان کی اہم حکومتی و سیاسی شخصیات نے نجی ہسپتال میںعیادت کی
ہفتہ 20 جنوری 2018 12:13
(جاری ہے)
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل امان الله خان جدون، صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی، سابق ناظم سردار شیر بہادر، تحریک انصاف کے نوجوان رہنما علی خان جدون سمیت دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات نے نجی ہسپتال جا کر تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان چند روز قبل گھر کی سیڑھیاں اترتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ بابا حیدر زمان کو گرنے کے باعث بازو اور ٹانگ پر فریکچر ہوا۔ بابا جی کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد داخل کروایا گیا تھا، کچھ روز وہاں داخل کرنے کے بعد ان کی طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.