
Baba Haider Zaman - Urdu News
بابا حیدر زمان ۔ متعلقہ خبریں

بابا حیدر زمان صوبہ ہزارہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ ان کا اصل نام سردار حیدر زمان ہے اور عمر پچھتر سال ہے۔ سردار حیدر زمان بابا ایبٹ آباد کے دیوال گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق بنیادی طورپر سردار کڑلال قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی اور پاکستان ائیر فورس میں ملازمت اختیار کی۔ بابا نے اپنی سیاسی زندگی کا اغاز 1962ء میں صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑ کر کیا تاہم وہ الیکشن میں ناکام رہے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ انتخابات میں کامیابی 1985ء میں غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے عام انتخابات میں حاصل کی جب وہ ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد میں وہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ سرحد ارباب جہانگیر خان کی کابینہ میں محکمہ محنت و افرادی قوت کی وزیر بنے۔ 1985ء کی سرحد اسمبلی میں سردار حیدر زمان عمر کے لحاظ سے سب سے بڑے تھے؛ اسی وجہ سے انہوں اس اسمبلی کے تمام اراکین سے حلف بھی لیا اور اسی دن سے وہ بابا کے نام سے مشہور بھی ہوگئے۔ وہ دو مرتبہ ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے زیادہ تر انتخابات آزاد حیثیت میں لڑے۔ تاہم وہ پاکستان مسلم لیگ جونیجو اور قاف لیگ میں بھی رہے۔ گزشتہ پندرہ بیس سال سے ایبٹ آباد سے مسلسل قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہارتے رہے ہیں۔ انہوں نے دو مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے مقابلے میں انتخاب میں حصہ لیا لیکن ناکام رہے؛ جسکی وجہ سے ان کا سیاسی کیئریر تقریباً ختم ہوکر رہ گیا۔ تاہم صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھے جانے سے ہزارہ ڈویژن میں جو ردعمل سامنے آیا اور بعد میں اس ردعمل نے جب ایک تحریک کی شکل اختیار کی تواس تحریک نے انھیں دوبارہ زندہ کردیا۔ بابا حیدر زمان ہزارہ ڈیژون کو ایک الگ صوبہ بنانے کے پرزور داعی ہیں۔
-
صوبہ ہزارہ نسلی یا لسانی مطالبہ نہیں بلکہ یہ ایک انتظامی ضرورت ہے، سردارارشدکڑلال
بدھ 20 نومبر 2024 - -
صوبہ ہزارہ تحریک کا ہزارہ صوبہ کیلئے عوامی رابطہ مہم کا اعلان ،کوہستان سے اچی تک جلسے، جلوس اور احتجاج کابھی فیصلہ
ہفتہ 2 نومبر 2024 - -
تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی قائد مرحوم سردار بابا حیدر زمان کی پانچویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
منگل 24 اکتوبر 2023 - -
حویلیاں ،بابا حیدر زمان کی چوتھی برسی کے موقع پر ریلی کا انعقاد
پیر 24 اکتوبر 2022 - -
تحریک صوبہ ہزارہ میں سرکردہ اہم سیاسی شخصیات شہزادہ عبداللہ خان، سردار رمضان اور فاروق خان نے شمولیت اختیار کر لی
بدھ 10 اگست 2022 -
-
کستان اس وقت سازش کا شکار ،امپورٹڈ حکومت نے بھونڈے انداز میں حکومت کو رخصت کیا، مشتاق احمد غنی
جمعہ 29 اپریل 2022 - -
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب 87برس کی عمر انتقال کر گئے، نماز جنازہ (کل) ادا کی جائیگی
بدھ 20 اکتوبر 2021 - -
ہری پور،چنار کوٹ محلہ سوپلی کو 50 کے وی اے کا ٹرانسفارمر فراہم
ہفتہ 20 مارچ 2021 - -
تحریک صوبہ ہزارہ کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سردار گوہر زمان
جمعہ 20 مارچ 2020 - -
ہزارہ صوبہ کے محرک بابا حیدر زمان تھے، انہی کے نظریات کے مطابق نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے، عبدالصبور قریشی
پیر 16 مارچ 2020 - -
نئے انتظامی یونٹ ناگزیر ہیں، تحریک صوبہ ہزارہ
پیر 16 مارچ 2020 -
-
شہداء تحریک ہزارہ کے خون کے ساتھ کسی کو غداری کی اجازت نہیں دیں گے، سردار گوہر زمان
منگل 10 مارچ 2020 - -
)سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا 12اپریل سے ہزارہ صوبہ کی تحریک چلانے اور اسلام آباد میں شہداء ہزارہ کانفرنس کا اعلان
اتوار 19 جنوری 2020 - -
مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کا 12 اپریل سے ہزارہ صوبہ کی تحریک چلانے اور اسلام آباد میں شہدا ہزارہ کانفرنس کا اعلان
ہزارہ صوبہ کے حق میں ملک بھر میں تحریک چلائیں گے۔نئے صوبے بنانے کے لئے یہ بہترین موقع ہے،سیاسی قیادت متفق ہے ہزارہ سمیت نئے صوبے بنائے جائیں۔ صوبہ ہزارہ کے لیے پارلیمنٹ ... مزید
اتوار 19 جنوری 2020 - -
صوبہ ہزارہ تحریک کل کراچی کے ہزارے وال علاقہ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی
چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف ہزارہ کنونشن سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حافظ سجاد قمر
ہفتہ 18 جنوری 2020 - -
ہزارہ صوبہ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پروفیسر حافظ سجاد قمر
جنوری کو کراچی کے ہزارہ وال سائٹ میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریں گے،رہنما صوبہ ہزارہ تحریک کی پریس کانفرنس
جمعہ 17 جنوری 2020 - -
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی ساری زندگی عوامی حقوق کی جدوجہد میں گذری،, علی اصغر خان
جمعرات 24 اکتوبر 2019 - -
قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی پہلی برسی کل دیوال منال میں منائی جائے گی
بدھ 23 اکتوبر 2019 - -
قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی پہلی برسی 24 اکتوبر کو منائی جائے گی
بدھ 16 اکتوبر 2019 - -
صوبہ ہزارہ کا قیام ضروری ہے، بابا حیدر زمان کے خواب کی تعبیر تک جدوجہد جاری رہے گی۔ سردار گوہر زمان
پیر 14 اکتوبر 2019 -
Latest News about Baba Haider Zaman in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Baba Haider Zaman. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint
بابا حیدر زمان کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ بابا حیدر زمان کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر
بابا حیدر زمان سے متعلقہ کالم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.