ہاکی میں Flaying horse کے نام سے مشہور حسن سردار کو ہیڈکوچ سے ہٹانے کا فیصلہ
فیڈریشن کی جرمنی اور ہالینڈ کے کوچز سے مالی معاملات طے نہ پانے کے بعد آسٹریلوی کوچ کے ساتھ بات چیت جاری معاہدہ ہونے کی صورت میں حسن سردار کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے سے پہلے ہی ہٹا دیا جائیگا ،فیڈریشن کے اس فیصلے سے حسن سردار کو بھی مطلع کر دیا گیا ہیڈ کوچ سے ہٹائے جانے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، حسن سردار نے بھی جواب دیدیا
ہفتہ 20 جنوری 2018 18:54
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی یا کسی اور غیرملکی کوچ کے ہیڈ کوچ بننے کی صورت میں حسن سردار کو قومی ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا آپشن موجود ہوگا۔
اس حوالے سے فیڈریشن کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ حسن سردار کے پاس کوچنگ کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔ البتہ وہ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں اور ٹیم منیجر میں بھی اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔عہدیدار کے مطابق رواں برس پاکستان کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے، اس سال پاکستانی ٹیم نے نہ صرف ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے بلکہ گرین شرٹس کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، بخوبی جانتے ہیں کہ غیر ملکی کوچ پاکستانی ٹیم کو راتوں رات عالمی چیمپئن نہیں بناسکتا تاہم ہماری کوشش ہے کہ گرین شرٹس دنیا کی ٹاپ 6 ٹیموں میں جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
-
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
-
پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش
-
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
-
ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں،آغا علی
-
غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض
-
بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
-
اداکارہ پریانکا اورنک جونس دوبارہ اپنے لاس اینجلس کے گھر منتقل ہوگئے
-
فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخرہے، بھارتی اداکار
-
کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی انٹری
-
ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکا ہوں :اداکار وکی کوشل کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.