عمران اور نواز شریف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں،اعتزاز احسن
پی ٹی آئی چیئرمین پارلیمنٹ پرلعنتیں بھیجنے کے بجائے اپنی گفتار کو جمہوری بنائیں ،لاتوں کے بھوت باتوں ‘‘ سے نہیں مانے گے سفاک درندوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے بچانے والے وزیر اعلیٰ پنجاب خود خدا کاخوف کھاتے نہیں،پی پی رہنما
ہفتہ 20 جنوری 2018 19:21
(جاری ہے)
شوباز خادم اعلیٰ کی نیب میں طلبی کاپیپلز پارٹی خیرمقدم کرتی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی قائدین نے تحریک قصاص میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے آمرانہ رویے کے خلاف لاہور کے مقامی ہوٹل میں فیصل آباد کے ڈویژنل صدر سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں ملنے والے وفد میں جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق، سابق وزیر مملکت داخلہ تسنیم قریشی ، میاں اظہر حسن ڈار، چوہدری نجف ضیاء وڑائچ، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ ، رانا محمد اعظم خاں ، رانا محمد عقیل خاں ، ضلعی صدر جھنگ آغاطارق گیلانی ، میاں اسلام عابد، راناخالد محمود ، سے ملاقات کے دوران باہمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پنجاب کا خود ساختہ ’’شاہی خاندان ‘‘ مظلوموں کو انصاف بھی نہ دیں اوراپنی ہٹ دھرمی بھی نہ چھوڑیں تو متحدہ اپوزیشن سانحہ ’’ماڈل ٹاؤن وقصور ‘‘ کے متاثرین کے لیے حکومتی بے حسی کو کیاعوام کے سامنے بے نقاب نہ کریں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی دکھ درد ، غریب ، متاثرین اورپارلیمنٹ کے تقدس کے لیے ’’نظریاتی و مذہبی ‘‘ اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپناعملی کردارادا کیا ہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ’’متحدہ اپوزیشن کے پاورشو‘‘ کو ناکام کہنے والے (ن) لیگی درباری احمقوںکی جنت میںرہتے ہیں (ن) لیگ حقائق کاسامنا کرنی والی جمہوری عوامی جماعت کبھی نہیں بن سکتی ’’ جاتی امرا‘‘ کے تمام حواری عوامی ردعمل سے اذیت ناک صدمے کاشکار ہوچکے ہیں ۔، سابق وزیر مملکت داخلہ تسنیم قریشی نے کہاکہ آج بھی جمہوری دور میں قوم کو گمراہ کررہے ہیں پیپلز پارٹی منافقانہ طرز عمل کے خلاف تھی اورہے ہم سیاست نہیں مظلوموں کی دلجوئی کے لیے آئیں ہیں نواز شریف میںہمت ہے تو ’’عدل کی تحریک ‘‘ اپنے گھر سے شروع کریں پہلے تین سے زائد عرصہ کے باوجود بے چارے لوگوں کو انصاف نہیں دے رہے ہو ’’نظام عدل ‘‘ کہاں سے بحال کروائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.