نقیب محسود کیس،رائو انوار کیخلاف اندراج مقدمہ سے روک دیا گیا،مقابلے میں ملوث پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا
جب تک نقیب کے لواحقین باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کی درخواست نہ لے کر آئیں رائو انوار کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے،پولیس
اتوار 21 جنوری 2018 15:00
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مقدمہ میرٹ اور انکوائری کمیٹی کو میسر شواہد کی روشنی میں درج کیا جائے۔
نقیب اللہ کی ہلاکت کا معاملہ حساس ہے مقدمہ کے لیئے مدعیت ہونا ضروری ہے، اس حوالے سے درج کمزور مقدمے سے ملوث افسران و اہلکاروں کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ نقیب قتل کیس پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے گذشتہ روز رائو انوار سمیت تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش تھی جبکہ آئی جی سندھ نے کہاکہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد واقعے میں ملوث اہلکاروں کو مزید کارروائی ہوگی۔دوسری جانب نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے والی پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیاہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق قائم مقام کراچی پولیس چیف آفتاب پٹھان نے شاہ لطیف ٹائون میں مشکوک مقابلہ کرنے والی پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا ہے، معطل ہونے والوں میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت بھی شامل ہیں جنہیں جمعہ کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔معطل ہونے والے دیگر اہلکاروں میں اے ایس آئی فدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل سید صداقت شاہ، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، کانسٹیبل راجہ شمیم مختار اور کانسٹیبل رانا ریاض احمد شامل ہیں۔مقابلے کے وقت شاہ لطیف ٹائون کے مکان کے اندر سے فائرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،جبکہ باہر سے گولیوں کے 26 خول ضرور ملے ہیں۔انکوائری کمیٹی کے رکن کے مطابق تحقیقات کے دوسرے مرحلے میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ نقیب کو کس نے اور کہاں سے اٹھایا تھا اور اس کے پیچھے کیا عوامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.