سینیٹ کے انتخابات ہونے چاہئیں، ہم سینیٹ میں نواز شریف کو شکست دینگے، بلاول بھٹو
پورے ملک میں جعلی پولیس مقابلوں کی مذمت کرتا ہوں، پولیس مقابلوں پر پابندی ہونی چاہئے، سیاست کو گراس روٹ لیول تک لے جانا ہے، عوام کی سیاست صرف پیپلزپارٹی کررہی ہے دو جماعتیں جی ٹی روڈ کی سیاست کررہی ہیں، پی پی میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس سے خطاب
اتوار 21 جنوری 2018 18:22
(جاری ہے)
عوام سے کہتا ہوں کہ شہید بی بی کے بیٹے کا ساتھ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں ڈیلیور کیا ہے۔ امراض قلب کے وارڈ بنائے ہیں۔ صحت پر کام کیا ہے۔ غربت کے خاتمے پر کام کررہے ہیں۔ غربت کے خاتمے کے پروگرام کے زریعے ہم نے چھ لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی کے لئے گھر گھر مہم چلائینگے۔ عوام ہماری ویب سائیٹ پر بھی ممبر بن سکیں گے۔ ہیلپ لائن بھی ہوگی۔ 63فیصد نوجوانوں کو ساتھ لانا ہے۔ ہمارے پاس ہتھیار نہیں ہے ۔ہم نے مثبت سیاست کرنی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں وفاق نے این ایف سی ایوارڈ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ راو انوار کو صفائی کا حق ہے اپوزیشن کے لاہور جلسے کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور جلسے میں پیپلزپارٹی کے کارکنان زیادہ تھے اس بات کا اظہار طاہر القادری نے بھی کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ زرداری صاحب کے جانے کے بعد لوگ جلسے سے اٹھ گئے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ممبر شپ کے اعلان کے لئے پریس کانفرنس بلائی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے بعد ممبر شب نہیں ہوئی ملک میں اس وقت گالی گلوچ کی سیاست کی جارہی ہے۔ ایسے میں ایک اچھا پیغام دینا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کی سیاست کر رہی ہے۔ میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔ عام شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھٹو کے نواسے اور بے نظیر کے بیٹے کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی جیسے ہسپتال بنائے غربت کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہے ۔بلا سود قرضے دیئے جا رہے تاکہ لوگ کاروبار کر سکیں۔ پارٹی ممبر بن کر میرا ساتھ د، ممبر شپ کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری شیروں کا شکاری ہے۔ پیپلز پارٹی ہی مسلم لیگ ن کا مقابلہ کرسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.