طالبان نے کابل کے انٹرکانٹینٹل ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ،سیکورٹی فورسز کا تمام 5حملہ آوروں کو مار گرانے کا دعویٰ ،حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 18ہوگئی ،مرنے والوں میں یوکرائنی شہری بھی شامل،ہلاکتیں 43 ہوسکتی ہیں ،ذرائع کا دعویٰ
اشرف غنی کی کابل حملے کی شدید مذمت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے حملہ آوروں کے حامیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ہرات میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 8شہری ہلاک ، بلغ میںطالبان نے حملہ کرکے 18افرا دکو قتل کردیا صوبہ فراح میں جھڑپوں کے دوران ضلعی پولیس چیف سمیت 4پولیس اہلکار اور 10عسکریت پسند ہلاک ، 7اہلکار لاپتہ
اتوار 21 جنوری 2018 19:11
(جاری ہے)
مجاہد کا مزید کہنا تھاکہ حملے میں طالبان کے خودکش حملہ آور بلال،ایوبی،خلیل ،بشیر اور عبید شامل تھے جو قندھار ،فریاب اور غور کے رہنے والے ہیں۔
طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں غیر ملکیوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے ۔دوسری طرف افغان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 41غیر ملکیوں سمیت 160افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔بیان میں مزید کہاگیا تھاکہ حملے میں ایک غیر ملکی سمیت 5افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوئے ۔وزارت داخلہ کے مطابق زخمیوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو کلیرنس آپریشن کے دوران زخمی ہوئے ۔دوسری جانب افغان ٹی وی ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق کابل کے انٹر کانٹینٹل ہوٹل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے تاہم زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد حکومت کی طرف سے جاری اعداوشمار سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 43ہوسکتی ہے ۔ادھر پچواک نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستان میں افغان سفارتکار ڈاکٹر وحید پوان اور اعلی امن کونسل کے اہلکار احمد فراروزن شامل ہیں۔دوسری طرف افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کابل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے کابل حملے کے حامیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر مغربی صوبہ ہرات میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 8شہری ہلاک ہوگئے ۔دھماکہ اتوار کی صبح ضلع گلران میں ہوا۔صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالحدنے بتایا کہ دھماکے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ متاثرہ افراد مزدور تھے جو ایک گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ہرات سٹی سے ایران جانا چاہتے تھے ۔تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ شمالی صوبہ بلغ میںطالبان نے حملہ کرکے 18افرا دکو ہلاک کردیا ۔ضلع شولگر کے سربراہ سراج عابد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر عوامی باغی فورسز کے ارکان اور مقامی پولیس اہلکار شامل ہیں۔مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 17عوامی باغی فورسز کے افراد اور ایک پولیس کمانڈر شامل ہے ۔دوسری جانب مغربی صوبہ فراح میں جھڑپوں کے دوران ضلعی پولیس چیف سمیت 4پولیس اہلکار اور 10عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 7پولیس اہلکار لاپتہ ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان ناصر مہری نے پچواک نیوز کو بتایا ہے کہ ضلعی نائب پولیس چیف گلبہار مجاہد اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ وہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی ۔ایک پولیس اہلکار واقعے میں زخمی بھی ہوا ہے ۔مہری کے مطابق تین پولیس اہلکار ماسوای گائوں میں شدت پسندوں کے ایک دوسرے حملے میں زخمی ہوگئے اس دوران جھڑپ میں 10عسکری پسند مارے گئے ۔صوبائی کونسل کے سربراہ داداللہ قانی کا کہنا ہے کہ سید آباد یزدی کے علاقے میں عسکری پسندوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 3پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.