قاتلوں کا اقتدار دنوں کا مہمان ،ان کا جانا اور انصاف کا ہونا دونوں حقیقتیں ہیں‘ڈاکٹر طاہر القادری
سیاسی مافیا اداروں کے مقابل کھڑا ہے،صبر و تحمل کی پالیسی پاکستان کو کمزورکر رہی ہے،استغاثہ کو دو سال ہو گئے فرد جرم عائد نہیں ہو ئی ،حکومت ہر تاریخ پر ایک دوملزم بیرون ملک بھجوا دیتی ہے،شہباز شریف کومالی بے ضابطگی کیس کی بجائے 14لوگوں کو قتل کرنے جرم میں طلب کیا جائے‘وفود سے گفتگو
اتوار 21 جنوری 2018 20:03
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اے پی سی میں شریک جملہ جماعتیں سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف پر متحد اور متفق ہیں،سیاسی امور پر ایک دوسرے سے اختلاف رائے کا سب کو حق حاصل ہے۔ہر جماعت مختلف ایشوز پراپنے پارٹی آئین،منشور اور پالیسیز کے مطابق اپنا موقف دیتی ہے ۔
تاہم ماڈل ٹائون ایک ایسا انسانی المیہ ہے جس پر سب متفق ہیں کہ شہباز شریف اور حواری سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اس پر پختہ یقین ہے کہ جب تک اشرافیہ کی حکومت ہے شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف نہیںملے گا،جنہوں نے سانحہ کی ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی تھی وہ انصاف کیسے ہونے دینگے اسی لئے قاتلوں کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون ریلوے کے حادثے کی طرح کا واقعہ نہیں ہے کہ ڈرائیور کی غلطی پروزیر ریلوے سے استعفیٰ مانگا جا رہا ہے ۔ نواز شریف اورشہباز شریف سانحہ کی منصوبہ بندی میں براہ راست شامل ہیں اور اسکی تصدیق جسٹس باقر نجفی کمشن کی تحقیقاتی رپورٹ سے بھی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے استغاثہ کو منظور ہوئے دو سال ہو نے کو آئے تا حال فرد جرم عائد نہیں ہوسکی کیونکہ جب تک تمام ملزمان عدالت میں موجود نہ ہوں فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی اور شہباز حکومت ہر تاریخ پر اپنے ایک دو افسروں کو ٹریننگ کے نام پر بیرون ملک بھجوا دیتی ہے اور اس طرح تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے ، جب تک قاتل اعلیٰ پاور میں ہیں شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف ملنے کی امید نہیں۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کا اقتدار دنوں کا مہمان ہے ،ان کا جانا اور انصاف کا ہونا دونوں حقیقتیں ہیں جو ظاہر ہو کر رہیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.