بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ہمارے حکمران اسی بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں،فیصل ندیم
اتوار 21 جنوری 2018 20:43
(جاری ہے)
اب بھی کشمیر و فلسطین کی آزادی اتحاد امت سے ہی ملے گی۔
مسلم ملکوں کو اپنے دفاع کے لئے کھڑا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو لوگ علیحدگی کی تحریکیں چلا رہے تھے،جماعة الدعوة نے وہاں خدمت خلق کا کام کیا جس کہ وجہ سے انہوں نے پاکستان کا پرچم اٹھا لیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دییے۔گلگت بلتستان،اندرون سندھ بھی خدمت و دعوت کے ذریعے ملک میں اتحاد قائم کیا اور دشمنوں کی مذموم سازشیں ناکام بنائیں۔قدرتی آفات زلزلہ وسیلاب میں جماعة الدعوة کے رضاکاروں نے بلاتفریق سب کی مدد و خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں پر اسرائیل ظلم کر رہا ہے۔کشمیر میں بچوں پر بھارت سرکار پیلٹ برسا رہی ہے جس سے ان کی بینائی ختم ہو رہی ہے۔کشمیر و فلسطین کے بچے امت مسلمہ کے بچے ہیں۔وہاں لٹتی عصمتوں کا دفاع ہمارا مقصد حیات ہے۔فیصل ندیم نے کہا کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کے مخالف نہیں ۔ہم استعفوں،ہڑتالوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کرتے۔قوم پرستی،صوبائی عصبیت ہمارا نعرہ نہیں۔ہم پاکستان کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم اتحاد امت کے داعی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ہمارے حکمران اسی بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی تحسین خان نے کہا کہ بزدل حکمرانوں کی وجہ سے آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے۔بھارت سے دوستی کرنیو الے حکمرانوں سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔ملک کی لوٹی گئی دولت کوپاکستان واپس لائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.