پاکستان نےافغان حکومت کا کابل ہوٹل حملےمیں ملوث ہونےکاالزام مستردکردیا

کابل ہوٹل حملےکی تحقیقات کی بجائے پاکستان پربےبنیاد الزام لگایا،ہوٹل پرحملےکی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جنوری 2018 22:59

پاکستان نےافغان حکومت کا کابل ہوٹل حملےمیں ملوث ہونےکاالزام مستردکردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2018ء) : پاکستان نے افغان حکومت کے کابل ہوٹل میں دہشتگرد حملے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ کابل ہوٹل حملےکی تحقیقات کے بجائے پاکستان پربےبنیاد الزام لگایا،افغان حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ  کابل کے ہوٹل پرحملے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتےہیں۔

حملےکی تحقیقات کے بجائے پاکستان پربےبنیاد الزام لگایا گیا ہے۔ کابل کےہوٹل پرحملےکی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کابل میں واقع چھ منزلہ انٹرکانٹینینٹل ہوٹل میں گزشتہ شب دہشتگرد حملہ ہوا۔ہوٹل میں غیرملکی شہری بھی موجود تھے۔حملے کے نتیجہ میں14غیرملکیوں سمیت18 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :