جاپانی وزیراعظم کا ملکی دستور میں ترامیم کا پلان

توقع ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنی تجاویز پارلیمنٹ میں جمع کرائیں گی ، ان کی روشنی میں ملکی ترقی کی منصوبہ بندی کیلئے پارلیمانی فورم پر مفصل بحث کی جائے گی،جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کا تقریب سے خطاب

پیر 22 جنوری 2018 13:07

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے جاپانی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تجاویز پارلیمنٹ میں جمع کرائیں گی ، ان کی روشنی میں ملکی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے پارلیمانی فورم پر مفصل بحث کی جائے گی۔پیر کو جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے جاپان کی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا افتتاحکیا۔

(جاری ہے)

اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے مزید اقتصادی وعدوں کے ساتھ ساتھ مضبوط ملکی دفاع اور امن پسندانہ دستور میں ترامیم کرنے کا واضح عندیہ دیا۔ اس تناظر میں انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تجاویز پارلیمنٹ میں جمع کرائیں گی اور ان کی روشنی میں ملکی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے پارلیمانی فورم پر مفصل بحث کی جائے گی۔ قدامت پسند رہنما شینزو آبے مسلسل چھ سالوں سے جاپان کی وزیراعظم چلے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :