جاپانی وزیراعظم کا دستور میں ترامیم کا منصوبہ

پیر 22 جنوری 2018 14:37

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) جاپان کی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کا افتتاح جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے کیا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے مزید اقتصادی وعدوں کے ساتھ ساتھ مضبوط ملکی دفاع اور امن پسندانہ دستور میں ترامیم کرنے کا واضح عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تجاویز پارلیمنٹ میں جمع کرائیں گی اور اٴْن کی روشنی میں ملکی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے پارلیمانی فورم پر مفصل بحث کی جائے گی۔واضح رہے کہ قدامت پسند رہنما شینزو آبے مسلسل چھ سالوں سے جاپان کی وزیراعظم چلے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :