گورنر رفیق رجوانہ، پرویز ملک و دیگر کی افتخار علی ملک کو مسلسل چھٹی مرتبہ سارک چیمبر آف کامرس کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
پیر 22 جنوری 2018 17:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افتخار علی ملک کی کوششوں سے سارک ممالک کو قریب لانے اور رکن کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے افتخار علی ملک سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ افتخار علی ملک ایک کامیباب بزنس مین اور تاجر رہمناء ہیں جنہوں نے لاہور چیمبر اور ایف پی سی سی آئی کے صدر اور بانی چیئرمین پاک امریکہ بزنس کونسل و نائب صدر سارک چیمبر کے طور پرکاروباری برادری کی بے مثال خدمت کی ہے۔ پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے پوری طرح سے پر عزم ہے تاکہ بھارت سمیت جنوبی ایشیا کو اقتصادی طور پر زیادہ سے زیادہ مربوط علاقہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا میں انتہائی اہم اور متحرک خطہ ہے، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایک دوسرے پر کم انحصار اور باہمیکاروباری مراسم زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے آپسی تجارت کل تجارت کا صرف 5 فیصد ہے جبکہ اس کے مقابلے میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن میں یہ شرح 25 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سارک خطہ میں امن کی بحالی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کے جذبے پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تجارتی شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے اور تجارتی بلاکس قائم کئے جا رہے ہیں، لہذا ہمیں بھی خطے میں تجارت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ہمسایہ ملک بھی علاقائی امن و سلامتی کی خاطر اپنے رویے پر نظر ثانی کرے گا۔ یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے بھی افتخار علی ملک کو مبارکباد دی اور کہا کہ افتخار علی ملک ایک ایماندار اور حقیقی محب وطن شخصیت ہیں جو کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور بیرون ملک پاکستان کا بہتر امیج پیش کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی متحرک قیادت میں سارک ممالک میں تجارت بہتر ہو گی اور اس سلسلے میں تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے بھی افتخار علی ملک کو مبارکباد پیش کی کہا کہ سارک کے رکن ممالک کے مابین علاقائی اقتصادی انضمام کے مقصد کا حصول ابھی منزل سے بہت دور ہے جس کے بغیر جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کا مقصد محض خواب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف لبرلائزیشن پروگرام کو تیز کرنے کی کوششوں اور مختلف شعبوں میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام ممبر ممالک کی کمٹمنٹ ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.