افغان صدر علماء پر الزام تراشی کی بجائے پاکستان کیخلاف جہاد کے فتوے دینے والے افغان سرکاری علماء کیخلاف ایکشن لیں‘ طاہر محمود اشرفی
اسلام کا ضابطہ حیات کسی ایک ملک یا قوم کیلئے نہیں پوری دنیا کیلئے ہے ، 28جنوری کو لاہور مال روڈ پر عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے قوم کو آگاہ کریں گے‘مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل
پیر 22 جنوری 2018 18:43
(جاری ہے)
اس موقع پر مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا حاجی محمد طیب شاد قادری ، مولانا ابو بکر حمزہ ، مولانا عزیز الرحمن عثمانی ، مولانا شہباز احمد ، قاری ممتازربانی ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا الیاس مسلم ، مولانا محمد اشفاق پتافی اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سن 2000ء سے پاکستان کے علماء اور مفتیان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف فتوے دیتے آ رہے ہیں ، پہلی مرتبہ ہے کہ علماء کی کوششوں کو سرکاری سطح پر قبول کیا گیا ہے ، قومی بیانیہ بعض اصلاحات کے ساتھ ملک میں نافذ ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ صف اول میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان کے نام سے آنے والے قومی بیانیے کو بعض اصلاحات کے ساتھ قانونی شکل دینی چاہیے اور جن جماعتوں اور مدارس کی تنظیموں نے قومی بیانیے پر دستخط کیے ہیں ان کے بارے میں حکومت کو رویہ تبدیل کرنا چاہیے ، فور شیڈول میں شامل بے گناہ علماء اور مشائخ کے ناموں کو نکالا جانا چاہیے ، مدارس کی رجسٹریشن پر سے پابندی ختم کی جانی چاہیے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغان صدر پاکستان اور پاکستان کے علماء پر الزام تراشی اور غصہ نکالنے کی بجائے افغان علماء سے رابطہ کریں اور افغانستان کے سرکاری علماء کے پاکستان کے خلاف فتوئوں کا نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات قیامت کی صبح تک انسانیت کیلئے ضابطہ حیات ہیں اور اسلامی احکامات کسی ایک ملک یا قوم کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے ہیں ، پاکستان کے علماء اور مشائخ کی رائے سے اگر کوئی اور ملک استفادہ کرناچاہتا ہے تو پاکستان کو کیا اعتراض ہے ، پاکستان کے علماء اور مشائخ نے پاکستان کے حالات کے مطابق فتوے دئیے ہیں ، افغان صدر افغان علماء سے افغانستان کے حالات کے مطابق فتویٰ لیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان علماء کونسل نے افغان علماء کے ساتھ مل کر انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا لیکن افغان علماء کے متعصبانہ رویے اور سابق صدر حامد کرزئی کے عدم تعاون سے ایسا ممکن نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے تحت 28جنوری کو لاہور مال روڈ پر عظیم الشان تحفظ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.