کسی کو یہ حق نہیں شام میں ترک آپریشن کو روک لگائے،نائب وزیراعظم

منگل 23 جنوری 2018 15:40

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) ترکی کے نائب وزیراعظم بکر بوزداج نے زور دیا ہے کہ اگر امریکا شام میں ترکی کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تو وہ کرد پروٹیکشن یونٹس کی سپورٹ روک دے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی اجلاس کے بعد دیے گئے اخباری بیان میں بوزداج نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اٴْس آپریشن پر روک لگائے جو اٴْن کا ملک شام کے شہر عفرین میں کرد یونٹس کے خلاف کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :