شمالی کوریا امریکہ کو خطرہ پہنچانے والی جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے چند ماہ کے فاصلے پر ہے، سی آئی اے

ْشمالی کوریا جوہری میزائل پریڈ کے لیے نہیں بنا رہا، کم یونگ ان ایک کامیاب میزائل تجربے کے بعد مزید تجربات کرنا بند نہیں کریں گے،امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ مائک پومپیو کا مریکن اینٹرپرائز انسٹیٹیوٹ میں اظہار خیال

بدھ 24 جنوری 2018 13:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو خطرہ پہنچانے والی جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے اب چند ماہ کے فاصلے پر ہے اور شمالی کوریا کے حکمران کم یونگ ان ایک کامیاب میزائل تجربے کے بعد مزید تجربات کرنا بند نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکن اینٹرپرائز انسٹیٹیوٹ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کو امریکہ پر جوہری میزائل داغنے سے روکنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے ماضی کے برعکس مزید وسائل مختص کرنا ہوں گے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ کر رکہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کو بڑہنے سے روکنے کے لیے اس پر مزید مالی اور معاشی پابندیاں لگائی جائیں۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر اور پالیسی بیانات کے دوران براہ راست دہمکیوں کے باوجود بھی شمالی کوریا نے حال ہی میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا۔شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے بھی تجربات کیے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک میزائل نیویارک اور واشنکٹن تک پہنچنے کی صلاحیت رکہتا ہے۔

انھوں نے شمالی کوریا سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا 'کم یونگ ان ایک کامیاب تجربہ کر کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگلا قدم یہی ہو گا کہ مزید ہتھیار بنائے جائیں جو صرف آٹھ فروری(شمالی کوریا کی فوج کا دن ) کی پریڈ کے لیے نہیں ہوں۔انہوں نے سی آئی اے کے چیف کے طور پر اپنے پہلے سال کے مکمل ہونے پرخطاب کرتے ہوئے کہا شمالی کوریا کی یہ صلاحیت امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور صدر ٹرمپ نے حکومت کو یہی ہدایت کی ہے کہ ایسا کرنے سے شمالی کوریا کو روکا جائے۔

انہیں نے کہا کہ اس طرح کی طاقت حاصل کرنے کے لیے شمالی کوریا کو مزید صرف چند ماہ درکار ہیں اور یہی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک سال بعد بہی اس سلسلے میں شمالی کوریا کئی مہینے درکار رہیں۔سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالسی یہی ہے کہ خطے کو ہمیشہ کے لیے جوہری ہتھیاروں سے پاک کر دیا جائے۔ اس خطرے کو مکمل ختم کیا جائے مگر ابہی یہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔

اور فی الحال مشن یہی ہے کہ ہم انہیں جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکیں۔ نہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ امریکی خفیہ ادارے شمالی کوریا کے حال ہی میں کیے جانے والے میزائل تجربوں سے بے خبر اور حیرانگی کا شکار تھے۔یہ بالکل درست نہیں۔ خفیہ ادارے جوہری صلاحیت اور ان تجربات کو جانتے ہیں۔ ہم کبھی مہینے یا ہفتوں کے بارے میں صحیح معلومات نہیں دے سکتے کیونکہ یہ پیچیدہ معاملات ہیں۔ مگر یہ (جوہری)صلاحیت کس سمت جا رہی ہے اور کتنی تیزی سے جا رہی ہے ہم اس کا انذازہ لگا سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے کی امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کو بڑہنے سے روکنے کے لیے اتنے وسائل مختص نہیں کیے جتنے کرنے چاہیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :