امریکہ جلد تل ابیب سے سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی تفصیلات جاری کرے گا،

امریکی نائب صدر القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے ،سفارتخانے کی منتقلی سے امن عمل کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا، مائیک پینس

بدھ 24 جنوری 2018 18:44

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ عن قریب تل ابیب سے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی تفصیلات جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پینس نے کہا کہ وزارت خارجہ چند ہفتوں کے دوران سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تفصیلات جاری کرے گی۔

انہوں نے کہا امریکی صدر ٹرمپ نے وزارت خارجہ اور اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل ابیب سے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اقدامات کریں۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے ،سفارتخانے کی منتقلی سے امن عمل کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :