کویت اور سعودی عہدیداروں کے مابین تنازعہ

جمعرات 25 جنوری 2018 17:09

کویت اور سعودی عہدیداروں کے مابین تنازعہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) سعودی شاہی عدالت کے سنیئر مشیر کی طرف سے کویتی حکومت کے وزیر کے بارے میں نامناسب ریمارکس پر دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شاہی عدالت کے ایک سنیئر مشیر کی طرف سے کویتی حکومت کے ایک وزیر کے بارے میں نامناسب ریمارکس دینے پر کویت نے احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے تحفظات کویت میں تعینات سعودی سفیر تک پہنچا دیے ہیں۔ سعودی عہدیدار ترکی الشیخ نے چند روز قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کویتی وزیر برائے تجارت خالد الروضان کو لالچی کہا تھا۔ یہ امر اہم ہے قطری بحران کے حل کی خاطر کویت ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ الروضان نے حال ہی میں قطر کا دورہ بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :