انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے،

خاتون اول مادام ایریانا ودودو بھی ہمراہ ہیں صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا صدر جوکو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرینگے

جمعہ 26 جنوری 2018 16:16

انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر وفاقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودوپاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کی سہ پہر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے خاتون اول مادام ایریانا ودودو بھی ان کے ہمراہ ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزراء، ارکان پارلیمان اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انڈونیشیا کے صدر کو کو آمد پر سلامی دی گئی ۔

(جاری ہے)

صدرجوکو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔ وزراء اور تجارتی وفد بھی صدر ودودو کے ہمراہ ہے۔ان کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ضیافت دینگے جبکہ وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کرینگے۔پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی تاریخی اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔انڈونیشیا پاکستان کا آٹھواں بڑا اور آسیان خظے میں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2.1ارب ڈالر سالانہ ہے۔صدر جوکو ودودو کے دورہ سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔