دیہی خواتین کی معاشی خودکفالت کیلئے راولپنڈی کی تین تحصیلوں میں بطخوں کے 200یونٹوں کی تقسیم

جمعہ 26 جنوری 2018 16:23

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی ہدایات پر محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی نے دیہی علاقوں میں بطخ پالنے کوفروغ دینے کیلئے راولپنڈی کی تین تحصیلوں میں غریب خواتین میں بطخوں کے 200یونٹ بلامعاوضہ تقسیم کئے ہیں۔ ایک یونٹ میں تین مادہ اور ایک نر بطخ شامل ہے۔ تحصیل راولپنڈی میںبطخوں کے 50یونٹ جبکہ ٹیکسلا میں 100اور تحصیل گوجر خان میں بھی بطخوں کے 50یونٹ تقسیم کئے گے ہیں۔

(جاری ہے)

بطخوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ بطخ پالنے کو فروغ دے کر نہ صرف دیہی خواتین کی معاشی خودکفالت میں مدد مل سکتی ہے بلکہ بطخیں ماحول میں کیڑے مکوڑوں کے حیاتاتی کنٹرول کا بھی ذریعہ ہیں اور یہ دیہی ماحول میں گندگی اور انسانی اور حیوانی فضلہ کی صفائی میں بھی مدد گا ر ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک عوام سے بطخوں کے بچے 550روپے فی پرندہ کے حساب سے خریدا گا جبکہ تقسیم کی جانیوالی بطخیں ویٹرنری یونیورسٹی اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے تعاون سے خریدی گئی ہیں۔