دبئی، 5000درہم جرمانے کا ایس ایم ایس بھیجنے والوں کی تلاش میں ہیں ، یو اے ای حکام

جمعہ 26 جنوری 2018 18:54

دبئی، 5000درہم جرمانے کا ایس ایم ایس بھیجنے والوں کی تلاش میں ہیں ، یو ..
ابو ظبہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ملکی اور غیر ملکی شہری نئی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ان کے موبائل پر ایس ایم ایس آتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ " آپ نے غیر قانونی طور پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این ) استعمال کیا جس کی وجہ سے آپ پر 5000 درہم جرمانا کیا جاتاہے ،اس جرمانے کی ادائیگی کے لیے نزدیکی پولیس اسٹیشن رابطہ کریں "۔

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہناہے کہ ان کی طرف سے اس طرح کا کوئی بھی پیغام کسی بھی شہری کو نہیں بیجھا جارہاہے۔ اس پیغام کو بھیجنا والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ تاہم ایسا پیغام آنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا صارفین نے اس کا پرنٹ سکرین لے کر ٹوئیٹر پر بھی شیئر کیاہے۔ متعدد صارفین نے ایسا ایس ایم ایس موصو ل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :