جنوبی وزیرستان کے برکی اور سب ڈیژن وانا کے تحصیل شکئی کے وزیر قبائل کے درمیان خونریز تصادم کا خطرہ بڑہ گیا
وانا کے علاقہ شکئی سے تعلق رکھنے والے بٹ وزیر نے برکی قبائل کے ایک کروڑ کے قریب روپے لوٹ کر شکئی میں ڈیرے ڈال دیئے
جمعہ 26 جنوری 2018 21:01
(جاری ہے)
زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن وانا کے تحصیل شکئی سے تعلق رکھنے والے مٹ وزیر المعروف بٹ وزیر ولد پالم خان قوم سپیر کائی نے تحصیل لدھا سے تعلق رکھنے والے برکی قبائلیوں کے ریاض الامین برکی اور دیگر کئی برکی تاجروں سے ایک کروڑ کے قریب روپے لوٹ کر شکئی کے مقام پر ڈیرے ڈال دئے ہیں۔
برکی قبائل نے پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کو بٹ وزیر کی گرفتاری اور ان سے رقم بٹورنے کے لئے کئی بار درخواستیں دی ہیں۔مگر بٹ لوٹی ہوئی رقم میں سے کچھ رقم اہلکاروں کو دیکر اپنے اپکو گرفتاری سے بچاتا ہے۔جس کی وجہ سے برکی قبائل کے تاجروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے۔برکی قبائل کے تاجروں نے اپنے قوم کے سربراہوں سے ملاقات کی اور اپنی تشویش سے اگاہ کیا ۔قوم کے جرگہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگر بٹ وزیر ایک ہفتہ کے اندر لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کریں تو برکی قبائل شکئی کے وزیرسپیر کائی قبائل کی گاڑیاں ٹانک وانا روڈ پر اپنی تحویل میں لے لیں گے۔اور جب تک لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کریں اس وقت تک گاڑیاں واپس نہیں کریں گے۔ادھر برکی قبائل کی30 نوجوانوں پر مشتمل ایک دستہ بھی تیار کیا گیا جو رقم وصول نہ ہونے کی صورت میں شکئی جاکر بٹ وزیر کو خود گرفتارکرکے اس وقت تک اپنے پاس رکھیں گے جب تک وہ لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کریں۔بیٹنی قبائل کے عمائدین ملک مولانا ہفتہ خان بیٹنی اور دیگر نے برکی اور وزیر قبائل کے درمیان خونریز تصادم کا خطرہ ٹالنے کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان اور پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بٹ وزیر سے برکی قبائل کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔ان کا کہناتھا کہ اپریشن راہ نجات سے قبل جب اس قسم کے تنازعات آجاتے تھے۔تو پولیٹیکل انتظامیہ ہمیں بلاکر تنازعات کا تفصیہ نکالتے تھے۔اور سینکڑوں کی تعداد میں قبائلی تنازعات کو حل کردئے ہیں۔اور جو قبیلہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتاتھا تو پولیٹیکل انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لیتے تھے ۔مگر اپریشن راہ نجات کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کا کردار بہت ہی کمزور ہے۔بیٹنی اقوام کے عمائدین نے برکی اور وزیر قبائل کے درمیان تصادم کو روکنے کے لئے پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کو فوری طور پر ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.