معروف قانون دان مخدوم علی خان نے آئین کے آرٹیکل 62(1) ایف کی تشریح (تاحیات نااہلی یا نہیں) کے معاملے پر عدالتی معاون سے معذرت کر لی

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:13

معروف قانون دان مخدوم علی خان نے آئین کے آرٹیکل 62(1) ایف کی تشریح (تاحیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) معروف قانون دان مخدوم علی خان نے آئین کے آرٹیکل 62(1) ایف کی تشریح (تاحیات نااہلی یا نہیں) کے معاملے پر عدالتی معاون سے معذرت کر لی، 5رکنی بینچ 30جنوری کو درخواستوں کی سماعت کرے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آئین کے آرٹیکل 62(1) ایف کی تشریح کا معاملہ نااہلی، تاحیات ہے یا نہیں، معروف قانون دان مخدوم علی خان نے عدالتی معاون بننے سے معذرت کر لی، مخدوم علی خان نے مقدمے سے علیحدگی کیلئیے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، مخدوم علی خان کو سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی نے 2014ء میں عدالتی معاون مقرر کیا تھا، سپریم کورٹ کا 5رکنی بینچ 30جنوری سے تاحیات نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔